ایلون مسک کے ممکنہ طور پر ٹک ٹاک خریدنے پر ٹرمپ نے کیا کہا؟

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد یہ سوشل میڈیا ایپ ایلون مسک کو بیچے جانے کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، ایسے میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں امریکی صدر جو بائیدن نے ایک قانون پر دستخط کردیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری تک خود کو اپنی ملکیتی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ سے الگ کرکے کسی امریکی کمپنی کا حصہ بننے کو کہا گیا تھا، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کیے جانے کا فیصلہ ہوا تھا۔

’بائٹ ڈانس‘ ایک چینی کمپنی ہے اور امریکا کو خدشہ ہے کہ چینی حکومت اس کے ذریعے امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

تاہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے جس سے اس قانون کے نفاذ کو  75 دنوں تک کے لیے موخر کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس عرصے میں ٹک ٹاک کو امریکی انتظامیہ سے کوئی تصفیہ کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ اس شارٹ ویڈیو ایپ کو امریکا میں پابندی کا سامنا کرنے سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے:چینی حکام نے ٹک ٹاک ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور شروع کردیا لیکن کیوں؟

ایسے میں میڈیا رپورٹس یہ بھی آئیں کہ چینی حکام ٹک ٹاک امریکی ارب پتی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ایلون مسک کو بیچنے پر غور کررہے ہیں۔

گزشتہ روز اس حوالے سے پوچھنے پر نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایلون مسک اسے خریدنا چاہتے ہیں تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر ٹک ٹاک خریدنا چاہے تو میں اس سے یہی کہوں گا کہ وہ اسے لے کر آدھا حصہ امریکا کو دے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھی ایلون مسک کی طرف سے ممکنہ طور پر ٹک ٹاک خریدنے کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ