ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک، لوگ کھڑکیوں سے باہر کودتے رہے

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے شہر بولو میں واقع ایک معروف اسکی ریزارٹ ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بولو کے 12 منزلہ کرٹال ہوٹل میں پیش آیا جہاں چھٹیاں منانے کے لیے آئے ہوئے 200 سے زائد لوگ ٹھہرے تھے۔

ترک حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 2 افراد آگ سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے کودتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ آتشزدگی کو ختم کرنے میں فائر فائٹرز کو 12 گھنٹے لگے۔

یہ بھی پڑھیے:ترکیہ: استنبول کے نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی، 27 افراد ہلاک

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تعین اب تک نہیں ہوسکا ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ آگ پہلے ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں لگی جہاں سے پھیل کر، اس نے  پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس واقعے کے  بعد ہوٹل کے مالک سمیت 9 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کا شمالی علاقہ بولو اپنے سیاحتی مقامات کی وجہ سے مشہور ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ اسکیئنگ اور سنو بورڈنگ جیسے سرمائی کھیل کھیلنے کے لیے آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں