ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنائے گئے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں
حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ مزید زخمی افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق نائٹ کلب میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثنا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیر داخلہ علی یرلی قایا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے آتشزدگی سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
اِدھر ترکیہ کے وزیر انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نائب کلب کا انتظام سنبھالنے والے 3 افراد سمیت 5 لوگوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔