اداکار گووندا 100 ٹرک کیوں خریدنا چاہتے تھے؟

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار گووندا کے بھائی نے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ ایک وقت تھا جب گووندا اپنی محنت کی کمائی سے 100 آٹو رکشہ یا ٹرک خریدنا چاہتے تھے۔

اداکار گووندا  کامیڈین اور سیاست دان بھی رہ چکے ہیں اور یہ اپنے فری اسٹائل رقص کی مہارت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں گووندا کے بھائی کیرتی کمار نے بتایا کہ گووندا اور انہوں نے بہت زیادہ غربت دیکھی تھی اور وہ اس سے نکلنا چاہتے تھے۔

گووندا اور ان کے بھائی نے اپنی کامیابی کے ابتدائی مراحل اور پیسہ کمانے کے مختلف طریقوں کے حوالے سے بات کی۔ گووندا نے بتایا کہ ان کے بھائی ان کے پیسہ کمانے کے آئیڈیاز کو یہ کہہ کر رد کر دیا کرتے تھے کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

کریتی کمار نے بتایا کہ ایک دن گووندا نے کمرہ بند کر دیا اور اپنی تمام رقم اور بینک کے تمام کاغذات دیکھے تاکہ رقم کا حجم معلوم کیا جا سکے۔ اس کے بعد رقم کے استعمال کے لیے ذہن لڑانا تھا۔

گووندا کا پہلا آئیڈیا تھا پپو چلو 100 آٹو رکشہ خریدیں۔ کچھ عرصہ بعد جب گووندا سٹار بن گئے تو ایک بار پھر ہم یہ سوچنے لگے کہ ان کے تمام پیسوں کا کیا کریں۔ گووندا کا آئیڈیا 100 ٹرک خریدنے کا تھا لیکن میں نے پھر کہا کہ یہ ہمارا کاروبار نہیں۔

1990 کی دہائی میں شہرت پانے والے گووندا نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ اس دوران انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دیں ۔مثلاً آنکھیں، راجا بابو، قلی نمبر 1، ہیرو نمبر 1 اور حسینہ مان جائے گی شامل ہیں۔

گووندا کی پہلی فلم الزام تھی جو 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔انہوں نے 165 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ متعدد فلموں میں ڈبل کردار بھی ادا کیا جن میں جان سے پیارا، آنکھیں، بڑے میاں چھوٹے میاں اور اناڑی نمبر 1 شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس سے بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘