پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں پاکستان بہتری کی جانب جائےگا۔

اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا تھا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سےگوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو اس کام پر سراہتے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر مزید کام بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض ملےگا، وزیر خزانہ

واضح رہے کہ چینی سفیر سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرےگا، فروری میں آئی ایم ایف وفد سے کلائمٹ فنڈنگ پر بات چیت کریں گے، پاکستان نے 6 سے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک سے کتنے میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی؟

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی بہتر ہورہی ہے اور شرح سود میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی ہے، پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر بہت سے پروگرامز پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے فیز ون پر کام جاری ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے بہتر کردار ادا کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب