گلگت بلتستان میں ونٹر اسپورٹس کے دلچسپ مقابلے شروع

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ونٹر اسپورٹس کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ اس سال کی تقریبات کا افتتاح اسکردو میں ایک شاندار تقریب سے ہوا۔ ونٹر اسپورٹس کے تحت آئس ہاکی، اسکیٹنگ جیسے دلچسپ کھیل شامل کیے گئے ہیں، جو نہ صرف خطے کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرتے ہیں۔

یہ ایونٹس نہ صرف مقامی افراد کے لیے تفریح کا ذریعہ ہیں، بلکہ ملک بھر سے سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔

ان مقابلوں کے فائنل ہنزہ کے مشہور علاقے مرتضیٰ آباد میں منعقد ہوں گے، جو اپنی قدرتی خوبصورتی کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ان تقریبات کا مقصد خطے کی سیاحت کو فروغ دینا، مقامی ثقافت کو اجاگر کرنا، اور عالمی سطح پر گلگت بلتستان کو ایک منفرد ونٹر اسپورٹس مقام کے طور پر پیش کرنے کے ساتھ گلگت بلتستان میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp