ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنما ٹاک شو کے دوران لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی میڈیا پر ٹاک شوز کے دوران سیاسی رہنماؤں کی لڑائیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اور دونوں ایک دوسرے پر چیختے رہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، اسی دوران اختیار ولی اٹھ کر کھڑے ہوگئے، اس کے بعد نعیم حیدر پنجوتھا بھی کھڑے ہوئے تو دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ بعد ازاں اسٹوڈیو میں موجود عملہ درمیان میں آگیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیاسی رہنماؤں کی ٹاک شوز میں لڑائیاں ہو چکی ہیں۔ ستمبر 2023 میں شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے درمیان ایک ٹاک شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

اس سے قبل سینیئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ