کینیا میں موٹر سائیکل سوار ایسی بیٹری کا استعمال کررہے ہیں جو ماحول دوست ہے۔
افریقہ میں نقل و حمل کے لیے موٹر سائیکل ٹیکسیاں زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ اسی لیے متعدد کمپنیاں ماحول دوست موٹر سائیکل سروسز پر کام کر رہی ہیں۔
کینیا میں موٹر سائیکل سواروں کے زیر استعمال دوبارہ چارج کی جانے والی بیٹری کا استعمال نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ یہ توانائی کے دیگر ذرائع کی نسبت بہت سستی بھی پڑتی ہیں۔
How Kenya’s motorbike riders are getting eco-friendly alternatives thanks to a new generation of electric vehicles and companies that offer ‘swap and go’ battery rental 👇 pic.twitter.com/6c3nVb96cS
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 18, 2023
الجزیرہ نیوز کے مطابق موٹر سائیکل کا مالک چارج شدہ بیٹری کرائے پر لیتا ہے اور استعمال کرنے کے بعد نئی چارج شدہ بیٹری سے تبدیل کر لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بہت سے بیٹری چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔