کراچی میں پھیلنے والی وبا کورونا یا کچھ اور؟

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی شہرمیں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہورہے ہیں، طبی ماہرین نے نہ صرف احتیاطی تدابیر اپنانے پرزوردیا ہے بلکہ سال میں ایک بار انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈاؤ اسپتال متعدی امراض کے ماہر پروفیسر سعید خان کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 وائرس کی جبکہ 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں پھیلنے والا وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے، این آئی ایچ کا انکشاف

’کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگروائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں، اکثرمریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوپاتی۔‘

سول اسپتال کراچی کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنظام شیخ کے مطابق سول اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 200 مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ ’شہری ماسک لازمی پہنیں اور خود کو ڈھانپ کر رکھیں، ہرسال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوانے سے اس وبا کو کم کیا جا سکتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: چین میں پھیلا نیا پر اسرار وائرس ’ایچ ایم پی وی‘ کیا ہے؟

جنال اسپتال کے ایمرجنسی اورحادثات کے شعبہ کے انچارج ڈاکٹرعرفان کے مطابق ان کے اسپتال میں وائرل انفیکشن کے یومیہ 150 سے 200 مریض آرہے ہیں، وائرل انفیکشن اوردیگربیماریوں سے بچنے کے لیے شہری احتیاطی تدابیرلازمی اپنائیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں فی الوقت کورونا کے ٹیسٹ کی سہولیات میسر نہیں ہے، کورونا وبا کے بعد لوگوں نے ٹیسٹ کروانا چھوڑ دیے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا کورونا نے پھر سر اٹھالیا، سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں؟

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہوکے مطابق کراچی میں کووڈ پھیلنے کی خبرغلط ہے، 100 سے زائد ٹیسٹ کرنے کے بعد 7 شہریوں کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔

’موسمی فلواورانفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا تھا، کووڈ پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں، کووڈ میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔‘

مزید پڑھیں: کراچی میں انفلوئنزا کیسز میں 3 گنا اضافہ، مریضوں کو کورونا وائرس کے پروٹوکول پر عمل کی ہدایت

صوبائی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کووڈ کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے، کووڈ اب موسمی فلو کی طرح ہے اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘