آئی فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے کے ملازمین برطرف

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کوبرطرف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کیبن کریو اسمگلنگ میں ناکام، مال برآمد اور گرفتاریاں

پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق  پی آئی اے  میں احتساب کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر اپنے 2 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیے: خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو برطرف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق  پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp