پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایجنڈے کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2021 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: مشترکہ اجلاس، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مطابق کون سی قانون سازی ہوگی؟

این ایف سی ادارہ برائے انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش ہوگا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹ، سائینس و ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024 اور قومی ادارہ برائے ایکسی لینس بل 2024 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp