مجھ سے متعلق سب نے غلط خبر چلائی، 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں، شیر افضل مروت

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا نے ان سے متعلق غلط خبر چلائی، اس لیے 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سوچ رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی سوچنا چاہیے کہ جو سوشل میڈیا اپنے آپ کو پی ٹی آئی سے وابستہ قرار دیتا ہے، وہ اپنے لیڈروں کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ پارٹی کے اندر اس طرح نہیں ہوتا کہ جب جی چاہا تو لوگوں کی پگڑیاں اتار دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا نے غلط خبر چلائی اور اس خبر کو سوشل میڈیا پر بھی پھیلایا گیا۔ اس لیے میں بطور احتجاج 15 دن کے لیے میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیےشیر افضل مروت میرے وکیل نہیں، جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا

’ہزاروں چینلز ہیں لیکن کسی نے مجھ سے رابطہ ہی نہیں کیا اور خبر چلا دی۔ اب پندرہ دن تک میں کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا۔ اور میری استدعا ہے کہ آئیندہ میرے متعلق خبر چلانے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیا کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ جو خبریں کل چل رہی تھیں، اور آج بھی چلائی جارہی ہیں،  ان خبروں سے میرے علاقے اور قبیلے کے لوگ اور پشتون طبقہ پی ٹی آئی سے متنفر ہورہا ہے کہ کیوں شیر افضل مروت کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیر افضل سے متعلق اپنی تحریر بھی لکھوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت

ان میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ شیر افضل مروت آج عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

شیر افضل مروت جب اڈیالہ جیل پہنچنے تو انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ ان سے ملنے کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مختلف معاملات پر اختلاف رائے ہوتا ہے، حال ہی میں انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟