حکومت آج جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے، مذاکرات کل شروع ہو جائیں گے، علی محمد خان

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی دی، آج جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیں کل مذاکرات شروع ہو جائیں گے، حکومت نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کا ماحول خراب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں جو کچھ ہوا حکومت کو اس کا جواب دینا پڑےگا، علی محمد خان

جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز پی ٹی آئی نے شروع کیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے ورکرز کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی کی قیادت کو عمران خان کے ساتھ ملنے کی اجازت نہ دے کر سارا ماحول خراب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی  جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اہم ترین ممبر حامد رضا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، ان کے مدرسے پر حملے کیا گیا، حکومت نے یہ تمام تر اقدامات اٹھا کر مذاکرات کا ماحول خراب کر دیا۔

مزید پڑھیں 24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے خلاف نہیں، مذاکرات تو آگے بھی ہونے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گفتاً، نشستاً، برخاستاً والے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے تاہم حکومت آج 26 مئی کے ڈی چوک سانحہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے تو مذاکرات کل شروع ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے آج رات ہی اعلان کر دیں کہ جو کچھ 26 نومبر کو ہوا اس کی ایک آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کے ذریعے تحقیقات ہوں گی تو مذاکرات بحال ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بولنا اور لکھنا ایک ہی بات ہے، حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور کمیٹی کے ممبران نے مذاق اڑیا، جوڈیشل کمیشن کے بارے میں اس طرح بات کی گئی جیسے خدانخواستہ ہم کوئی فیور لینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں تھوڑی سی ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ تو دیں پھر پتا چل جائے گا ہماری تحریک کیسی ہے، علی محمد خان

علی محمد نے کہا کہ اگر حکومت کا دامن صاف ہے تو ہمیں نہیں شہباز شریف کہ یہ کہنا چاہیے تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، لیکن یاد رکھیں  نظام کے اندر سے انصاف ملنا بند ہو چکاہے، یہ ظلم سدا نہیں رہے گا، یہ پیکا کا قانون لے آئے ہیں، فکر اس کو ہو گی جو حق پر نہیں ہو گا، عمران خان کے ساتھ تو عوام ہے اور وہ حق پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں وہ پارٹی کارکنوں کو حوصلہ دیتے ہیں کہ حوصلہ رکھیں سب بہتر ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp