سیاسی مذاکرات: حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے پر مشروط آمادگی

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی بات نہیں ہوئی بلکہ ٹی او آرز پر بات ہوئی ہے۔ اگر پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کی سربراہی اور ٹی او آرز ہم پر چھوڑ دے تو کمیشن بن سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بعض ٹی او آرز پر ہمیں قطعاً اتفاق نہیں، ان پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، لیکن کوئی بھی معاملہ ہے وہ بات چیت سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے معاملات آگے نہ بڑھ سکے

انہوں نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کو کہا تھا کہ آپ کے مطالبات پر سات روز میں جواب دیں گے، لیکن انہوں نے حکم صادر کردیا کہ بات چیت نہیں کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی 28 جنوری کی میٹنگ میں شریک نہ ہوئی تو ہم اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے ان کو اپنا جواب پہنچا دیں گے۔

مشیر وزیراعطم نے کہاکہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی غلط فہمی آنے والے دنوں میں دور ہوجائےگی، 9 مئی پر بھی اسٹیبلشمنٹ کہہ چکی کہ پہلے معافی مانگیں پھر بات چیت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی جمہوری نظام میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، بات چیت نہ ہو تو یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ پی ٹی آئی شروع سے ہی مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں تھی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کا تو بیانیہ ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہ جب حکومت میں تھے تو اپوزیشن سے بات نہیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے کولمبیا اور میکسیکو کو بھی فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی

کولمبیا سے کیوبا تک، وینزویلا کے بعد کونسے ممالک امریکی حملے کا شکار ہوسکتے ہیں؟

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

برفباری نے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی، مگر سیاح کم، بلوچستان کی سیاحت ایک بار پھر بدحالی کا شکار

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن