قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور ایرانی کلچر قونصلیٹ کے تعاون سے قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی نمائش کی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نمائش کا افتتاح کیا
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق نمائش میں قرآن پاک کے قلمی نسخوں سمیت دیگر نادر نسخہ جات رکھے گئے ہیں، یہ نمائش آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات اور 27 رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقد کی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نمائش کے انعقاد پر مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور پاکستان میں ایرانی کلچر قونصلیٹ کی کوششوں کو سراہا۔
Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf inaugrated 3-day (April 18-20) exhibition of rare manuscripts of the Holy Quran, today at the Parliament House.
The exhibition is a joint effort by National Assembly & Iranian Embassy & its Cultural Consulate.
It is being organized… pic.twitter.com/rZoStH1BcD
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) April 18, 2023
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کے دن قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش انتہائی قابل ستائش ہے، قرآن پاک ساری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے، اس نمائش سے عوام اور عوامی نمائندوں کو قرآن پاک کے نادر نسخہ جات دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ، 1973کا متفقہ آئین اسلامی اور جمہوری اقدار پر استوار ہے، پاکستان کا آئین قرآن اور سنت سے مکمل طور ہم آہنگ ہے، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
نمائش کی افتتاحی تقریب میں ممبران قومی اسمبلی، پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔