مجھے بھائی کیوں کہا؟ فہیم اشرف کا افتخار احمد سے مُسکراتا شکوہ

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’چاچا‘ کے نام سے مشہور 32 سالہ افتخار احمد نے 29 سالہ فہیم اشرف کو گفتگو کے دوران ’بھائی‘ کہا تو اس پر فہیم اشرف نے کیا ری ایکشن دیا؟ یہ ایک دلچسپ قصہ ہے، بعد ازاں افتخار احمد نے فہیم اشرف سے معذرت کی۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں افتخار احمد نے 24 بالوں پر 60 اور فہیم اشرف نے 14 بالوں پر 27 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کی لیکن ٹیم کے کام نہ آسکی اور آخری مراحل میں آکر میچ ہار گئے۔

میچ کے بعد پی سی بی نے افتخار احمد اور فہیم اشرف کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں افتخار احمد نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم میچ جیت سکتے تھے لیکن ہار گئے جس پر شرمندہ ہیں لیکن پوری کوشش ہوگی باقی میچز جیت کر سیریز جیت جائیں۔

افتخار احمد کی گفتگو کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب انہوں نے اچانک فہیم اشرف کو ’فہیم بھائی‘ کہہ دیا۔ عین اسی وقت فہیم اشرف نے ہنستے ہوئے افتخار کی طرف دیکھا۔ جس پر افتخار نے ہنستے ہوئے کہا کہ معذرت میں نے پھر بھائی کہہ دیا ہے۔ جس پر دونوں نے قہقہے لگائے اور بات جاری رکھی۔

اس سارے معاملے کے بعد فہیم اشرف نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے کریز پر ہمیشہ بہترین ساتھی ملتے ہیں۔ پی ایس ایل میں اعظم خان تھے اور یہاں افتخار احمد۔ ایسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بالکل دباؤ محسوس نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن