اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی۔

اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے قافلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 کارکنان زخمی ہوگئے۔

پی آر او کے مطابق اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقع میں محفوظ رہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

‎پبلک ریلیشنز آفیسر اسپیکر اسمبلی چوہدری مراد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسپیکر اسمبلی سیاسی پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے حلقہ انتخاب ککلیوٹ جا رہے تھے۔

اس حوالے سے خود اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ میرے قافلے پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب میں ‎شمولیتی پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔

اسپیکر اسمبلی کے مطابق 3 روز قبل مخالفین سوشل میڈیا پر دھمکیاں دے رہے تھے۔ اس حوالے سے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

اسپیکر اسمبلی کے مطابق 2 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ