مخالفین پریشان ہیں کہ حکمران اتحاد ٹوٹ کیوں نہیں رہا: شہباز شریف

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ حکمران اتحاد زیادہ دیر چل نہیں سکے گا لیکن اتحادی حکومت نے ایک سال بحرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے گزارا۔

حکمران اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنی نیندیں حرام کر کے معاملہ یہاں تک پہنچایا اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی اپنا ایک کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین پریشان ہیں کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے الگ راستہ کیوں نہیں اپنایا۔ ہمارے مخالفین کو لالے پڑے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بار کونسل ہماری محبت میں نہیں بلکہ قانون کی عملداری کے لیے سامنے آئی کیوں کہ دنیا میں کبھی ایسا نہیں ہواکہ قانون بننے سے قبل ہی اس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں لیکن کبھی بات مان لی جاتی ہے اور کبھی منوا لی جاتی ہے مگر مخالفین پریشان ہیں کہ یہ اتحاد ٹوٹ کیوں نہیں رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس کشتی میں سوار ہیں اسے کنارے لگائیں گے۔ منجدھار میں نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ کی نصرت ضرور آئے گی اور مشکلات کم ہوں گی کیوں کہ سب لوگ اپنی جگہ پر کوششیں کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحاد کو جتنا مضبوط کیا جائے کم ہے کیوں کہ ہم سب ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، ایاز صادق، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، کامران مرتضیٰ، ملک احمد خان، خالد مگسی اور دیگر شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو وزارت خارجہ کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی