آزاد کشمیر: اسپیکر لطیف اکبر پر حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری، پیپلزپارٹی نے ڈیڈلائن دیدی

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کرنے والے ملزمان 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکے، پیپلزپارٹی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد میں وزرا حکومت جاوید ایوب اور جاوید بڑھانوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ‎سابق امیدوار اسمبلی کے قریبی رشتہ دار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے دھمکی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

انہوں نے کہاکہ میں نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا، اور پھر میرے قافلے پر حملہ ہوگیا۔

لطیف اکبر نے کہاکہ ‎وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے باوجود کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، حملے میں نامزد پانچ ملزمان نے عبوری ضمانت کرالی ہے۔ ‎ ہم کیا سمجھیں کہ پولیس ملزمان کی ساتھ ملی ہوئی ہے؟۔ اگر ریاست کا تیسرا بڑا عہدہ محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔

اس موقع پر وزیر حکومت جاوید ایوب نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات سینیئر ترین پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر کا احترام کرتے ہیں۔ ‎آزاد کشمیر میں رواداری کی سیاست ہے، اس میں تشدد کا کوئی عمل دخل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ‎سیاست دلیل کا نام ہے، دھونس اور دھاندلی کا نہیں، 48 گھنٹوں میں ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟