بھارت اور چین کا تقریباً 5 سال بعد پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تقریباً 5 برس تک براہ راست فضائی رابطے سے محرومی کے بعد بھارت اور چین نے پیر کو دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شدید دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کی پروازیں ابتدائی طور پر کووڈ19  وبا کے آغاز پر روک دی گئی تھیں اور بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان بگڑتے تعلقات کی وجہ سے دوبارہ شروع نہیں ہوسکی تھیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے چین کے ساتھ اصولی طور پر دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ’دونوں اطراف کے متعلقہ تکنیکی حکام جلد از جلد اس مقصد کے لیے ایک تازہ ترین فریم ورک مرتب کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔‘

بیجنگ اور نئی دہلی کا میل جول

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وبائی مرض سے پہلے چین اور بھارت کے درمیان تقریباً 500 ماہانہ براہ راست پروازوں کا نیٹ ورک تھا، 2020کے آخر میں ہمالیہ میں ایک متنازعہ سرحد پر ایک مہلک فوجی جھڑپ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

اس کشیدگی کے پس منظر میں بھارت نے سرزمین چین کے لیے مسافروں کی پروازوں کو باضابطہ طور پر کم کرنے، متعدد چینی ایپس پر پابندی لگانے اور ملک میں چینی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں: امریکی کانگریس میں چین مخالف بھارت امریکا دفاعی تعاون ایکٹ متعارف

اگرچہ صحت عامہ کا بحران کم ہونے کے بعد بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان فضائی سروس بالآخر دوبارہ شروع ہوگئی تھیں لیکن چین کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔

لیکن حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان برکس بلاک کے بانی ارکان کی حیثیت سے اعلیٰ سطحی کی ملاقاتوں کی بدولت کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت رواں برس چین سے کس میدان میں سبقت لے جائے گا؟

چین کی وزارت خارجہ نے پیر کو پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے معاہدے کا خاص طور پر ذکر نہیں کیا لیکن ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک گزشتہ سال سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری اور ترقی دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘