پاکستان کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ کی قبر پر پھول چڑھانے کی ویڈیو شیئر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی انگلی میں انگوٹھی پہنتی ہیں اور ہاتھ میں گلاب کی پتیوں کا شاپر لیے قبرستان کی جانب چل دیتی ہیں جہاں وہ اپنے مرحوم شوہر کی قبر پر پھول ڈالنے کے بعد فاتحہ خوانی کرتی ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی غیر موجودگی نے میری روح کو بے حد خاموش کر دیا ہے‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ ہفتے 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔
شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی۔ دونوں کی پہلی شادیوں سے 2،2 بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی 2 مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔