مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، رابطوں کے لیے کمیٹی تشکیل

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اور رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے میری ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مخالفت موجود ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان اس وقت شمالی کوریا اور میانمار ماڈل کی طرف جارہا ہے، عمر ایوب

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، پاکستان اس وقت شمالی کوریا اور میانمار ماڈل کی طرف جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی، اس کے علاوہ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی ان کو اعتماد میں لیا۔

عمر ایوب نے کہاکہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر حکومت سے مذاکرات معطل کیے، اور ہم نے اس حوالے سے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کردیا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو بات آگے نہیں بڑھے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ عمران خان سے علیحدگی میں ملاقات کرائی جائےگی، لیکن وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔

فضل الرحمان کے ساتھ آگے بڑھنے کے بہت امکانات ہیں، سلمان اکرم راجا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے توجہ سے ہماری بات سنی، آگے بڑھنے کے بہت امکانات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئین کو بچانے کے لیے ہم سب مشاورت کررہے ہیں، کیونکہ اس وقت ملک میں آئینی حقوق معطل ہیں، اور اکٹھے کھڑے ہونے پر بھی مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان کوئی چپقلش نہیں، کامران مرتضیٰ

اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، اب چونکہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کا تقرر ہونا ہے جس پر تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی۔

انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کوئی بھی فیصلہ جماعت سے مشاورت کے بغیر نہیں کرتی، کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے دونوں جماعتوں نے ایک میکنزم بنایا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہاکہ رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ہمارے درمیان کوئی چپقلش نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئین کو بچانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں‘

انہوں نے مزید کہاکہ مداخلت کی وجہ سے فخرالدین جی ابراہیم جیسا ایماندار چیف الیکشن کمشنر بھی کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی