انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: ایف آئی اے کے 13 اہلکار برطرف، اہم گرفتاریاں

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسانی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اہلکاروں کو برطرف اور ویزا فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن اسکیموں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم

اے پی پی کے مطابق کریک ڈاؤن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایجنسی کے اندر احتساب اور اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایک سماعت کی جس کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔

مزید برآں 3 کانسٹیبلوں کی ترقیاں بھی ہو گئیں۔ یہ اقدامات سنہ 2024 میں ہونے والے یونانی کشتی کے سانحے کے بعد کیے گئے ہیں جس نے امیگریشن کنٹرول میں خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔

مزید پڑھیے: یونان: کشتی حادثات میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن ختم

ڈی جی ایف آئی اے جہانگیر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں غفلت اور بدعنوانی کے مرتکب اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ کارروائیوں میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے زوہیب علی کو گرفتار کیا۔ ملزم پر بیرون ملک ملازمت اور مذہبی سفر کا وعدہ کرکے شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے کا الزام ہے۔

ملزم نے مبینہ طور پر لاپتا ہونے سے قبل متاثرین سے 12 لاکھ روپے سے زائد رقم بٹوری۔ حکام نے اس کی سرگرمیوں کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید گرفتاریاں کاموکی میں عمل میں لائی گئیں جہاں ملزمان عمران حیدر اور فرخ مشتاق کو کینیڈا امیگریشن کے جھوٹے وعدوں پر شہریوں سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ غائب ہونے سے پہلے انہوں نے9 لاکھ روپے جمع کیے تھے۔

مزید پڑھیں: کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 144 گرفتار

ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے تصدیق کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں فعال طور پر متاثرین کی مدد کر رہی ہیں اور مجرموں کا تعاقب کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

تارکین وطن کی اسمگلنگ سے متعلق ہائی پروفائل سانحات کے بعد سے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی اسکروٹنی کا سامنا ہے۔ حکام نے سخت نفاذ اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایسے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ