کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 144 گرفتار

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کشتی حادثات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ملک بھر سے اب تک 144 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق، سال 2023 میں لیبیا میں کشتی حادثے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے اور مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، گرفتار ملزمان میں 16 اشتہاری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟

ایف آئی اے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں، لیبیا کشتی حادثے میں ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 197 مقدمات درج کیے، حادثے میں ملوث 55 ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے گئے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مقیم انسانی اسمگلرز کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں جبکہ بیرون ملک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ، 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بنک اکاؤنٹس فوری بلاک کیے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہا کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لیے کڑی نگرانی کی جائے، ایئرپورٹ انچارجز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرار نہ ہو پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

پنجگور واقعہ: سی ٹی ڈی اور پولیس کا بروقت اور جرات مندانہ ردعمل قابلِ تحسین، وزیر اعلیٰ بلوچستان

امریکا میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

2026 معیشت کے لیے نہایت کٹھن سال، پیٹرولیم لیوی کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہوگا، مزمل اسلم

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی