ڈیپ سیک کی ’جینیئس اے آئی گرل‘ کون ہے؟

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محقق 29 سالہ لوآ فولی ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز طور پر مہنگی مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی  کو قدر و منزلت کو دھول چٹانے والی چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کی ایک اہم شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

چینی میڈیا میں’جینیئس اے آئی گرل‘ کے نام سے مشہور لوآ فولی نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ میں اپنی اہم شراکت پر بڑے پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بھاری نقصان پہنچانے والی ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کون ہیں؟

پیکنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل، لوآ فولی کا تعلیمی کیریئر اس وقت عروج پر پہنچا جب انہوں نے نیچرل لینگویج پروسیسنگ کی سب سے بڑی کانفرنس ایسوسی ایشن آف کمپیوٹینشنل لنگوسٹکس یعنی اے سی ایل میں ایک ہی سال کے دوران 8 مقالے شائع کیے، جس نے علی بابا اور شاؤمی سمیت بڑی ٹیک کمپنیوں کی توجہ حاصل کی۔

علی بابا میں لوآ فولی نے ڈیمو اکیڈمی میں ایک محقق کے طور پر کام کیا، جہاں انہوں نے کثیر اللسانی پری ٹریننگ ماڈل ویکو کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیا اور اوپن سورس ایلس مائنڈ پروجیکٹ کو فروغ دینے میں مدد کی۔

مزید پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟

2023 میں لیانگ وینفینگ کی جانب سے قائم کی گئی ڈیب سیک  ایک تیزی سے ترقی کرنے والی اے آئی کمپنی ہے جو ہانگزو، ژیجیانگ میں واقع ہے۔ کمپنی اوپن سورس لارج لینگویج ماڈلز ایل ایل ایمس تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے، جو چیٹ جی پی ٹی جیسے عالمی اداروں کے مدمقابل اپنی الگ پوزیشن رکھتی ہے۔

چین پر امریکی پابندیوں کے باعث این ویڈیا چپس تک رسائی کو محدود کرنے جیسے چیلنجوں کے باوجود، ڈیپ سیک کے ماڈل، بشمول اس کے بہترین ڈیپ سیک وی2، اپنے زیادہ وسائل سے بھرپور ہم منصبوں کے برابر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی ڈیپ سیک کیا ہے اور اس نے کیسے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو بٹھادیا؟

جنوری 2025 میں، ڈیپ سیک کمپنی کی اے آئی چیٹ بوٹ ایپ چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا میں آئی او ایس ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مفت ایپ بن گئی ہے، ایک ایسی کامیابی جس نے انڈسٹری کو ششدر کردیا ہے۔

لوآ فولی کی مہارت ڈیپ سیک کے اس عروج کے سفر خاص طور پر ان کی جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں نہایت اہمیت کی حامل رہی ہے، انہوں نے کمپنی میں شمولیت کا انتخاب کرکے ڈیپ سیک کی مسابقتی برتری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور اس کی عالمی اے آئی ریس میں ایک سنجیدہ دعویدار کے طور پر پوزیشن حاصل کرنے کی کوششوں میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟