صدر مملکت نے پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری دیدی

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں صحافی برادری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا، ملک گیر احتجاجی مظاہرے

واضح رہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل، ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل اور نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 منظوری کے لیے ایوان صدر کو ارسال کیے گئے تھے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت نے صحافیوں کے احتجاج پر پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط روک دیے ہیں، تاہم اب ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

گزشتہ روز صحافتی تنظیموں نے ملک بھر میں متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اسے کالا قانون قرار دیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر صحافیوں کے خدشات درست ہیں، انہیں دور کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کوئی صحیفہ نہیں اس میں ترمیم ہو سکتی ہے، ہم صحافیوں کو آن بورڈ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں صحافت سے منسلک کوئی بھی شخص پیکا ایکٹ ترمیمی بل سے متاثر نہیں ہوگا، وزیراطلاعات

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے کیوں پیش کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

ویڈیو

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی