سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ نشے میں دھت ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی ان سے سوال کرتے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے محمد آصف کہتے ہیں کہ اگر اسپنرز آنا شروع ہو گئے تو فاسٹ بولنگ ختم ہو جائے گی۔
@baatonkayshair Is fast bowling done? #muhammadasif #shoaibakhtar #cricket #cricketlover #pakistancricket #pcb #psl #india #trendingnow #karachi #t20cricket #cricketfans #bcci #trendingreels #funny #lahore #mumbai #fastbowling #spinner #baatonkayshair ♬ original sound – Baaton Kay Shair
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ محمد آصف نشے کی حالت میں ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، محمد آصف جس طرح سے بات کر رہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کی ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جس انداز سے محمد آصف بات کر رہے ہیں وہ بالکل بھی نارمل نہیں ہے جبکہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ پاکستانی مشہور شخصیات میں شراب نوشی اب معمول بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر سےبالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی ملاقات، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ حال ہی میں محمد آصف کی امریکا میں ایک تقریب کے دوران سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے ملاقات ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ مداحوں کے مطابق آصف اس ایونٹ میں نشے کی حالت میں نظر آئے۔
محمد آصف ایک سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر ہیں جن کا تعلق شیخوپورہ، پنجاب سے ہے۔ وہ اپنی غیر معمولی باؤلنگ کے لیے مشہور تھے۔ ان کی بہترین کارکردگی 2006 میں کراچی میں بھارت کے خلاف تھی جہاں انہوں نے پاکستان کو سیریز میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بعدازاں محمد آصف پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ تاریخ کی تیز ترین 5 گیندیں، کیا شعیب اختر سے کوئی آگے نکل سکا؟
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف کا کیرئیر ہمیشہ تنازعات کا شکار رہا ہے۔ فیلڈ اور آف دی فیلڈ محمد آصف کئی تنازعات اور اسکینڈلز میں الجھے رہے۔ ساتھی کھلاڑی کے ساتھ لڑائی، ڈوپنگ اسکینڈل، منشیات برآمدگی، دبئی میں گرفتاری کیس اور سب سے بڑھ کر 2010 کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ان کے کیرئیر کا حصہ ہیں۔