مریم نواز کے دفاع کے لیے پنجاب کے ہر ضلعے میں سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیک نیوز کی روک تھام اور وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے دفاع کے لیے پنجاب حکومت نے اضلاع کی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا ونگز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ڈیجیٹل میڈٰیا ونگ میں بھرتیوں کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اپنے منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے جارہی ہے۔ یہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ  سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پھیلائی جانے والی فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے بھی کام کرے گا۔

یہ ڈیجیٹل ونگ نہ صرف فیک نیوز کی نشاہدہی کرے گا بلکہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاری 80  سے زائد منصوبوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ بھی کرے گا۔

مزید پڑھیے: عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا کمپین ڈیجیٹل دہشتگردی ہے

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حکومت کی  بہتر کارکردگی کی سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کرے گا۔
ڈیجیٹل ونگ جہاں فیک نیوز کی نشاندہی کرے گا وہیں فیکٹ چیک کر کے صیحح خبر عوام تک پہنچائے گا۔ اس میڈیا ونگ کے ذریعے جھوٹ پر مبنی پوڈ کاسٹس کا مؤثر جواب  بھی دیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا ہیڈ آفس ڈی جی پی آر میں ہوگا جہاں سے تمام اضلاع میں موجود ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا۔ جن اضلاع کا میڈیا ونگ حکومت کے جاری کردہ منصوبوں کی تشہیر میں نمایاں کردار ادا کرے گا ان کی ٹیموں کو حکومت پنجاب  بہتر کارکردگی سرٹیفکیٹ بھی دے گی۔

ڈیجیٹل ونگز کا سائز اور تنخواہیں

ضلعی ڈیجیٹل میڈیا ونگ 4 تا 5 افراد پر مشتمل ہوگا جبکہ 20 کے قریب ڈیجیٹل ایکسپرٹس کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ان  ڈیجیٹل ایکسپرٹ کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ روپے سے 4 لاکھ روپے تک ہوگی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ادارے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب کیوں نہیں بڑھنا چاہتے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل میڈیا ونگ سیٹ اپ کے قیام کے لیے پنجاب حکومت 55 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی