خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے سے روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کے لیے چلنے والے بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن پر موجود پبلک ٹوائلٹس ناقابل استعمال ہیں۔ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشن کے واش رومز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔
اس معاملے پر جب بی آر ٹی کی ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انڈر آتا ہے۔ بی آر ٹی کی نگرانی ٹرانس پشاور کے پاس ہے، تاہم اس منصوبے کے بیشتر مقامات پر واش رومز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں۔ ٹرانس پشاور اور پی ڈی اے کی ملی بھگت اور کھینچم تانی میں شہریوں کے ٹیکس سے تعمیر کردہ واش رومز کو منشیات کے عادی افراد اور چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔