’شازیہ مری قاتلوں کو بچانے کے کوشش کررہی ہیں‘، سانگھڑ واقعے پر صارفین کا ردعمل

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند قبل روز قبل سانگھڑ کے گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مسلح افراد کے حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لواحقین نے لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا تھا لیکن قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

رکنِ قومی اسمبلی اور سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری بھی سانگھڑ میں ہونے والے دھرنے میں پہنچیں اور ورثا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں بیٹھ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ: 2 گروپوں میں تصادم، 4 روز بعد مقدمہ درج، لاشیں دفنا دی گئیں

صحافی امتیاز چانڈیو نے شازیہ مری کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دھرنے کے مقام پر ورثا سے سندھی زبان میں بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ امتیاز چانڈیو نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ شازیہ مری مظاہرین سے جعلی ہمدردی کرنے گئی تھیں اور لاشیں رکھ کر احتجاج کرنے والوں کو دلاسا دینے کے بجائے ان پر الزام تراشی کر رہی ہیں اور جذباتی بن کر ان کو ڈرا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہے پی پی کا اصل چہرا۔

 صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ شازیہ مری قاتلوں کو بچانے کے کوشش کر رہی ہیں۔

سید نقوی نے لکھا کہ ہٹ دھرمی اور منافقت پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ افسوس ہے کیسے بے حس لوگ ہیں یہ۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں ایم این اے کے قریبی رشتہ دار عطااللہ جونیجو کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ 5 روز قبل اتوار کو گاؤں جانی جونیجو میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے میں ایک گروہ کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا ایم این اے علاؤالدین جونیجو کی زمین پر ہوا تھا۔ ایم این اے کے ہاریوں کی فائرنگ سے 3 افراد قتل ہوئے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp