اسٹریس و انگزائٹی پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے؟

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے دور میں ’اسٹریس‘ اور ’انگزائٹی‘ کی کیفیات کا بہت تذکرہ ہوتا ہے لیکن اس سے گزرنے والے اکثر افراد بھی غالباً دونوں میں کم ہی فرق کرسکتے ہوں گے۔

وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسٹریس اور انگزائٹی دونوں ایک دوسرے سے زیادہ مختلف تو نہیں لگتی لیکن بہرحال دونوں کے درمیان فرق ضرور ہے۔

اسٹریس

اسٹریس یا ذہنی دباؤ روز مرہ روٹین میں کہیں نہ کہیں ہم میں سے اکثر لوگ محسوس کرتے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذہنی دباؤ اور پریشانی سے کیسے نمٹیں؟ جانیے سائیکو تھراپسٹ صائمہ ہاشم سے

امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (این آئی ایم ایچ) کے مطابق انسان اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں اسٹریس محسوس کرتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی کو بہت زیادہ کام کی وجہ سے تناؤ محسوس ہوتا ہے یا زندگی میں کوئی تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو اس طرح کی کیفیت اسٹریس کہلاتی ہے۔

اسٹریس اس صورت حال کے گزرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ تناؤ محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ مثلاً کسی امتحان سے قبل یا جھگڑے کے وقت ہونے والا تناؤ جھگڑا یا امتحان ختم ہونے کے بعد از خود ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹریس کی کیفیت کسی کے لیے منفی اور کسی کے لیے مثبت ثابت ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر اسٹریس کی وجہ سے کوئی شخص وقت پر اپنا کام ختم کرنے کا عزم کر لیتا ہے جب کہ بعض کے لیے یہ نیند اڑا دینے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

انگزائٹی

انگزائٹی یا اضطراب دراصل اسٹریس کا رد عمل ہوتا ہے۔ انگزائٹی عام طور پر خوف یا خوف کا مستقل احساس ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دور نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیے: ملک میں کالجز اور جامعات کے 60 فیصد طلبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، صدر مملکت

انگزائٹی آپ کی روز مرہ روٹین کو متاثر کرسکتی ہے اور اس کے شکار افراد اس وقت بھی خوف کی کیفیت میں رہتے ہیں جب حقیقت میں ان کے لیے کوئی خطرے والی صورت حال نہیں ہوتی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق اسٹریس اور انگزائٹی دونوں ہی جسمانی اور ذہنی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔

اسٹریس اور انگزائٹی پر قابو پانے کا طریقہ؟

اسٹریس اور انگزائٹی کی وجہ سے ہر وقت پریشان رہنا، سر یا جسم میں درد، ہائی بلڈ پریشر اور نیند میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

البتہ لائف اسٹائل میں چند تبدیلیاں یا بعض کاموں کو عادت بنا لینے سے دونوں ہی صورت حال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اسٹریس اور انگزائٹی کی کیفیت پر قابو پانے کے لیے ایکسرسائز، یوگا، مکمل نیند اور معتدل غذا مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے خیالات کو لکھنا بھی آپ کو پرسکون کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ذہنی، جسمانی یا اعصابی بے چینی اور دباؤ کے شکار لوگ ورزش کی عادت اپنائیں، ماہرین

یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ اسٹریس اور انگزائٹی کا شکار کوئی فرد مندرجہ بالا طریقوں پر عمل کرنے کے باوجود مسئلے سے چھٹکارا نہیں پا رہا تو پھر اس کے لیے لازم ہے کہ کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا