قذافی اسٹیڈیم کا عمران خان انکلوژر: ’کیا یہاں بیٹھنے کی اجازت ہوگی؟‘

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم پاکستان کریں گے۔ چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھیں کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے، تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب ہوا۔

عمران خان انکلوژر کے بورڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب تبصرے کیے، پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارفین نے گفتگو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود محسن نقوی کی تعریف کی۔


ایک صارف نے قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا’’ پاکستان کرکٹ کا نشان‘‘


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’ کھیل کی ایک لیجنڈری جگہ


ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’ اس انکلوژر کی ٹکٹ کتنے کی ہے اور کیا اس میں بیٹھنے کی اجازت بھی ہوگی ؟‘‘


پاکستان تحریک انصاف کے حامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہر جگہ آپ کو عمران خان ہی ملے گا‘‘


واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی، پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا، جبکہ قومی ٹیم 4 فروری سے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 3 ملکی سیریز بھی ہوگی، جس کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp