عمران خان کو سیاست میں عوام کے سوا کوئی مائنس نہیں کر سکتا، علی محمد خان

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیئررہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عوام کسی کو کارکردگی کی بنیاد پر مائنس کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، عمران خان کو سیاست میں کوئی بھی مائنس نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت آج جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے، مذاکرات کل شروع ہو جائیں گے، علی محمد خان

ایک ٹی وی انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنا بیانیہ سیٹ کرتے ہیں اور پھر یو ٹیوبر سے بات کرتے ہیں، عمران خان کو سیاست میں کوئی مائنس نہیں کرسکتا، سیاست میں مائنس کرنے کا اختیار عوام کے پاس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضیا الحق کا 11 سالہ دور اقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا خاتمہ نہ کر سکا، اب بھی کسی کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

علی محمد خان نے یو ٹیوبر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ ہمارے خلاف بات کرتے ہیں لوگ انہیں کم دیکھتے ہیں، ہم قانون پرعمل درآمد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے کہا تھا پی ٹی آئی میں موروثیت نہیں ہوگی، علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک

8 فروری کے احتجاج سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی تو صوابی میں جلسہ طے ہے، باقی احتجاج سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، روڈ بلاک کرنے کی جانب پی ٹی آئی نے جانا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ بھی ابھی تک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے پنجاب حکومت کی جان کیوں جا رہی ہے سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ہے، یہ تو ایک عجیب سی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں جو کچھ ہوا حکومت کو اس کا جواب دینا پڑےگا، علی محمد خان

ایک سوال کے جواب میں علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تو ہم نے ان کے خلاف کوئی فسطائیت نہیں کی، وہ جلسے جلوس کرتےرہے، جب ان لوگوں نے جعلی ووٹ پر حکومت بنا لی تو پھر ان کا بیانیہ کہاں گیا؟ نواز شریف نے بیان کی نفی کر کے خود کو مائنس کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp