دشمن کچھ بھی کر لے اسے قوم اور فوج کی طاقت سے شکست دیں گے، آرمی چیف

ہفتہ 1 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نام نہاد دشمن کچھ بھی کر لے قوم اور فوج کی طاقت سے اسے شکست دیں گے۔ اپنے مادر وطن اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر جوابی کارروائی کریں گے اورآپ کا شکار کریں گے۔

ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف، گورنربلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں شہدا کی نماز جنازہ پڑھی اور زخمی جوانوں کی عیادت کی اورملک کے دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار کے طور پر جو دہشت گردی پراکسی وار شروع کیے ہوئے ہیں اور جو عناصر منافقت کا دہرا معیار اپنا کر شکاری کے شکار کے لیے خرگوش کی چالیں چلنے کے فن میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نام نہاد دوست نما دشمن کو متنبع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ نام نہاد دوست نما ’دشمن‘ کچھ بھی کریں، آپ یقینی طور پر ہماری قابل فخر قوم اوراس کی مسلح افواج کی ثابت قدمی سے شکست کھائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اپنے مادر وطن اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر جوابی کارروائی کریں گے اور’آپ کا شکار کریں گے‘، جب بھی ہم نے ضرورت محسوس کی اور جہاں بھی آپ ہوں گے وہاں آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، فرنٹیئر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور جوانوں کی کاؤشوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ