آئندہ24 گھنٹوں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہوسکتی ہے؟

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھندپڑ نے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور شام /رات میں گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسانیت کو جوہری ہتھیاروں سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت سے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑ نے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم کاکول میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج بروز اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت:

لہہ منفی11، قلات منفی 07، گوپس، زیارت،کالام منفی 06، بگروٹ منفی 05، ہنزہ،کوئٹہ منفی 04، پاراچنار اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی

بلوچستان کی شاہراہیں موت کی راہیں: 5 سال میں 77 ہزار حادثات، 1700 سے زائد اموات

جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

سپریم کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا

ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’

ویڈیو

سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ