صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔

صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان بلایا کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ صہیب مقصود نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے الزام عائد کیا تھا کہ ملتان کے ایک کار شوروم کے مالک نے ان کے ساتھ تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔ ان کے مطابق شوروم مالک نے گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کر دی، جب کہ اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ، شوروم مالک پر سنگین الزامات

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ فراڈ میں نہ صرف ان کی گاڑی فروخت کی گئی بلکہ انہیں ایک جعلی دستاویزات والی گاڑی دی گئی، اور اس کے علاوہ 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی ہتھیالی گئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں حکومتِ پنجاب، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، پولیس حکام اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے فوری کارروائی کی اپیل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سری لنکا پہلا ون ڈے: سلو اوور ریٹ پر قومی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز

27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت: چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟