شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے، جو ملک بھر میں ’ٹی سی ایس ایکسپریس‘ دفاتر پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق گروپ مرحلے اور دوسرے سیمی فائنل سمیت پاکستان میں میچوں کے ٹکٹ ملک بھر میں ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت 3 فروری پیر سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 3 بجے شروع ہوگی۔

شائقین کرکٹ فزیکل ٹکٹس پاکستان کے 26 شہروں میں 108 ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق  کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے لیے جنرل اسٹینڈ ٹکٹس کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی جبکہ پریمیم نشستیں کی ٹکٹس مختلف کیٹیگریز میں 1500 پاکستانی روپے میں دستیاب ہوں گی۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق دبئی، متحدہ عرب امارات میں 20، 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچوں کے ٹکٹوں کی معلومات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اس دوران شائقین ٹکٹوں میں اپنی دلچسپی ویب سائٹ پر درج کراسکتے ہیں

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹس 9 مارچ کو دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد دستیاب ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی