پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس پتنگ بازوں کے خلاف حرکت میں آگئی، پتنگ بازوں کا گھر مسمار کرنے کی دھمکی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 6 ملزمان گرفتار

پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس نے جارحانہ رویہ اختیار کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او ) اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اعلان کیا ہے کہ وہ پتنگ باز کا گھر گرا دیں گے۔

ایس ایچ او اشفاق وڑائچ  کی جانب سے علاقے کی مسجد کے لاؤڈاسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او پتنگ بازوں کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہ کرتا ہے کہ ’ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں ، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے‘۔

ایس ایچ او کا مزید کا کہنا ہے کہ ’اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے ’باپ‘ پر پرچہ دوں گا اور روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا  اور اس کا گھر بھی ڈی مولش ( مسمار ) کروں گا ‘۔

یہ بھی پرھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار

اشفاق وڑائچ اپنی دھرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’ یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟