شمالی شام میں بم دھماکہ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی شام کے شہر منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 خواتین شامل ہیں۔

اس دھماکے میں مزید 15 خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترک سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کا تعلق زراعت سے منسلک مزدوروں کا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز بھی منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp