امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے یوایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اسے مجرم تنظیم قرار دیا ہے۔
ایلون مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم اور غیرضروری آپریشنز کو بند کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی او جی ای کے نمائندوں نے یو ایس ایڈ سے متعلق معلومات اور دستاویزات تک رسائی کی درخواست دی تھی تاہم ادارے کی طرف سے اس کی اجازت نہیں دی گئی جس پر ایلون مسک کی طرف سے یو ایس ایڈ کے خلاف بیانات دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ یو ایس ایڈ کے 2 اہم عہدیداروں کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ڈی او جی ای کے نمائندوں کی طرف سے یو ایس ایڈ کی معلومات تک رسائی کی کوشش کی تردید کی۔














