’جھوٹے یوٹیوبرز پر لعنت‘، بشریٰ انصاری خود سے متعلق غلط خبریں دینے والوں پر برس پڑیں

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں پر اللہ کی لعنت ہو جو میرے خلاف جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ میری بیٹی نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے لیکن میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے وہ ہم دونوں کا مشترکہ گھر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ یو ٹیوبرز کبھی میری طلاق کروا دیتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں بیٹی نے گھر سے نکال دیا، انہوں نے بتایا کہ انڈیا سے میری دوست کا فون آیا کہ آپ کی بیٹی آپ کو گھر سے کیسے نکال سکتی ہے۔

سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان یوٹیوبرز کا کام صرف اور صرف اداکاروں کی موت اور طلاقوں سے متعلق افواہیں پھیلانا ہے۔ اس لیے جو لوگ پڑھے لکھے ہیں، شعور رکھتے ہیں ایسے لوگوں کی باتوں پر یقین نہ کریں، اور ایسے لوگوں کو ویوز نہ دیں، ان کے چینلز کو مت کھولیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری ایک لیجنڈ پاکستانی اداکارہ ہیں جو میڈیا انڈسٹری سے ایک طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔ انہیں بیک وقت گلوکاری، تحریر اور میزبانی جیسی متعدد صلاحیتوں کے لیے بھی سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں کامیاب ہٹ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ان کی نیچرل اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد بشریٰ انصاری کو اداس کیوں کر دیتا ہے؟

پاکستان کی اداکارہ بشریٰ انصاری بے پناہ ٹیلنٹ کی مظہر ہیں۔ وہ گانا، اداکاری اور لائیو پرفارم کر سکتی ہیں۔ ہر عمر کے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے مداحوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

بشریٰ انصاری کے نام ان گنت ہٹ پروجیکٹس ہیں اور ان کے مداح ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ آگے کیا سائن کریں گی اور کس قسم کا کردار نبھائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی بزدار طرز کے وزیراعلیٰ، کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن نہیں رکےگا، طلال چوہدری

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟