قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ شائقین کا انتظار تقریباً ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہوم سائیڈ کی آفیشل ٹیم کی جرسی منگل کو سامنے آ جائے گی۔ کٹ اسی دن پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آفیشل کٹس جلد سے جلد حاصل کرکے میگا ایونٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔

پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ، توقع ہے کہ قومی ٹیم کی جرسی ملک بھر اور اس سے باہر کے کرکٹ شائقین کے لیے فخر اور جذبے کی علامت ہوگی۔

مزید پڑھیے: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

مہم #WearYourPassion  کے ہیش ٹیگ کے تحت چل رہی ہے جو شائقین کو ایکشن میں شامل ہونے اور قومی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتی ہے جو ہوم گراؤنڈ پر پر عظیم الشان مقابلے کے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پری آرڈر شروع ہونے میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں۔ْ توقعات بہت زیادہ ہیں کہ جرسی کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ پاکستان حالیہ تاریخ میں کرکٹ کے اپنے اہم ترین ایونٹس میں سے ایک کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور شائقین کے پاس اب پاکستان کی آفیشل جرسی پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کرنے کا موقع بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ