مریم نواز کی محنت مثالی، عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، نواز شریف

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آرہی ہے، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے نواز شریف اور مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے، ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔

ارکان اسمبلی نے کہاکہ مریم نواز شریف نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔

ارکان اسمبلی نے کہاکہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا۔

ارکان نے مزید کہاکہ صحت کے پورے نظام کی بہتری، مفت ادویات، گھر کی دہلیز پرعلاج، ہونہار اسکالر شپ کی فراہمی اور ستھرا پنجاب کی اسکیمیں قابل تحسین ہیں۔ اجتماعی شادیوں کے ’دھی رانی پروگرام‘ کو عوام میں بہت پذیرائی ملی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے۔ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کی پیشکش کردی

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘