پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ: اسد عمر، اعظم سواتی، جمشید اقبال چیمہ اور دیگر قصور وار قرار
اعظم سواتی کو عدالتی روبکار جاری ہونے پر اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تین روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف سنگجانی اور ٹیکسلا کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: اختیارات کے ناجائز استعمال پر اعظم سواتی کیخلاف از خود نوٹس نمٹادیا
واضح رہے کہ اعظم سواتی 9 مئی واقعات کے بعد بھی لمبے عرصے تک قید رہے جس کے بعد ان کی ضمانت ہوگئی تھی، تاہم سنگجانی جلسہ کیس میں انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔