اگلی مرتبہ کن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے واضح کردیا

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں جزا و سزا کے تصور کو قائم کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دے اور اسے ٹکٹ مل جائے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاسی نوکر اور ورکر میں فرق ہوتا ہے، وہ ہمیشہ سے سیاسی ورکر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پارٹی میں لوگوں کو جلسوں میں شرکت کے حوالے سے ٹارگٹ دینے سے گریز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟

’میں نے ہر میٹنگ میں کہا ہے کہ میں ٹارگٹ نہیں دوں گا کیونکہ اس سے تو اندازہ ہوگا کہ آپ پارٹی کو اون نہیں کرتے، میں ہر جگہ یہ بات کرتا ہوں کہ پولیٹیکل ورکر اور پولیٹیکل نوکر میں فرق ہونا چاہیے، تو میں کسی کو یہ ٹارگٹ نہیں دوں گا کہ آپ اتنے بندے لے کے آئیں۔‘

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں سزا و جزا کے تصور کو رائج کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دے اور اسے انتخاب کے وقت ٹکٹ مل جائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال رہا ہوں گے، جنید اکبر

’جو پارٹی کے لیے محنت کرے گا، کام کرے گا، وہ آگے بڑھے گا، جو نہیں کرے گا اس کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، سب لوگ مجھے جانتے ہیں اگر میں یہ نہ کرسکا تو صدارت چھوڑدوں گا۔‘

سمجھوتہ کرکے منتخب ہونیوالے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے متعلق سوال پر، جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے علم میں ایسی اطلاعات ہیں کہ بعض اراکین عمران خان سے وفاداری کے بر عکس بیان حلفی دے کر منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کون ہیں؟

’انہیں آئینی ترمیم کے موقع پر اسٹینڈ بائی رکھا گیا تھا، ایسے لوگوں کا پارٹی کو علم ہے کہ انہوں نے الیکشن سے پہلے یا بعد میں کیا کمٹمنٹس کی تھیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ