امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخل شروع ہوگئی ہے اور امریکی فوج کا ایک جہاز غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت روانہ ہوگیا ہے۔۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی فوج کا سی 17 طیارہ امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم 205 بھارتی شہریوں کو لے کے نئی دہلی روانہ ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام بھاری شہریوں کی بھارتی حکومت تصدیق کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان
اس حوالے سے نئی دہلی میں پریس برینگ کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت غیرقانونی امیگریشن کے خلاف ہے خصوصاً جب اس کا تعلق مختلف نوعیت کے منظم جرائم سے ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف امریکا نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو بھی واپس لائیں گے تاکہ ہم ان کی شہریت کی تصدیق کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کے مںصوبے پر عملدرآمد کے لیے فوج کو حکام کی مدد کی ہدایت کی تھی۔ اب تک 5 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو فوجی طیاروں کے ذریعے امریکا سے بے دخل کیا جاچکا ہے۔