ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن کی پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں پیدا ہونے غیرملکی اور غیرقانونی طور مقیم تارکین وطن کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، دونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم کے کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کی امریکا بدری، ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکی آئین میں درج پیدائشی شہریت کو ختم کردیں گے، اگر ہم انتظامی کارروائی کے ذریعے ایسا کرسکتے ہیں تو اس پر جلد عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران بھی کئی مرتبہ پیدائشی شہریت فراہم کرنے پر بائیڈن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی سرزمین میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو خود بخود امریکی شہریت کا اہل قرار دینے سے متعلق قائد و ضوابط تبدیل ہونے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا انٹرویو، پالیسی بیان دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس صورتحال میں فوجی دستوں اور مقامی رہنماؤں پر انحصار کریں گے، اور ان لوگوں کے لے مہم چلائیں گے جو ان کے ملک بدری کے ایجنڈے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

گھریلو تنازع خونریز سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

’مسلح بغاوت جہاد نہیں بلکہ فتنہ و فساد ہے، اسلامی تعلیمات امن، نظم اور قانون کی پابندی کا درس دیتی ہیں‘

یومِ استحصالِ کشمیر: بھارت 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات واپس لے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معدنیات، ہنرمندی اور ایس ایم ایز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے