عمران خان 3 سال فوج کے خلاف رہے، اب مدد مانگ رہے ہیں، ملک احمد خان

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو خط لکھ کر عمران خان اپنے اس سیاسی نظریے پر قائم نہیں رہے جس پر وہ پچھلے 3 سال سے قائم تھے، وہ پہلے فوج کے کردار کے خلاف تھے اور اب اسی فوج سے کردار ادا کرنے کی استدعا کررہے ہیں۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ 2018 میں بھی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہوکر آئے، عمران خان کی انتخابات کے حوالے سے پوزیشن نئی نہیں، 2014 سے وہ مسلسل ایک ہی رٹی ہوئی بات بار بار دہراتے ہیں، انہیں اس وقت بھی اعتراض تھا، وہ جیت جائیں تو ٹھیک ہے اور اگر نہ جیتیں تو انہیں اعتراض ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان صرف یہ چاہتے ہیں کہ صرف وہی ہوں، ان کے ساتھ کوئی جائز اختلاف بھی کرے وہ جیل میں ہو، یہی عمران خان کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات درج ہیں، ان سے آرمی چیف کا کوئی تعلق نہیں، وہ مدعی تو ہوسکتے ہیں لیکن فیصلے کا اختیار تو پاکستان کی آئینی عدالتوں کو ہے، اب وہ ریلیف مانگ رہے جو ایک عجیب سی بات ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے 3 سال کیوں قوم کا وقت ضائع کیا، ان 3 برسوں میں ان کی یہی پوزیشن تھی کہ کسی بھی عدالتی، سیاسی یا انتخابی معاملے میں فوج کا کردار نہیں ہونا چاہیے تو اب وہ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے کردار ادا کرے اور پی ٹی آئی کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی

انہوں نے کہا کہ کسی غریب کی جھونپڑی کو آگ لگانے کا جرم ناقابل ضمانت ہوتا ہے تو کیا ایک ہی دن ریڈیو پاکستان سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات اور عدالتی ریکارڈ جلانے، قانون نافذ کرنے والےا داروں کے اہلکاروں کے خلاف پیٹرول بموں کا استعمال کرنے اور شہدا کے مجسمے جلانے والوں پر مقدمہ نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں بھی مل جائیں تب بھی وہ پنجاب میں حکومت نہیں بناسکتی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود 60 سیٹوں کا فرق ہوگا، تاہم انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سپریم کورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون منظور کیا ہے، اگر وہ عدالت میں بیٹھ کر سیاست کریں گے تو پارلیمنٹ کے پاس انہیں روکنے کا پورا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان میں زیادہ جمہوری مادہ نہیں، کسی حکومت مخالف اتحاد میں شامل نہیں ہورہے، مفتاح اسماعیل

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاست میں دوبارہ فعال ہونا خوش آئند ہے، ان کی مدبرانہ سیاست میں اس ملک کے مسائل کا حل اور ترقی کا راز ہے، لوگوں کو غربت سے نکالنے کے جو منصوبے ان کے تھے وہ آج مریم نواز کررہی ہیں، نواز شریف کا ملکی سیاست میں بڑا کردار ہے اور وہی ملک سے منفی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانون ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے جلسے کی اجازت لینا ضروری ہے، اگر آپ پرامن جلسے کی اجازت لے کر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں، لوگوں کو بلا کر بلوا کرتے ہیں، لوگوں کی املاک، بینک اور ایمبولینسز جلاتے ہیں، میٹرو بس، پبلک ٹرانسپورٹ، ریڈیو پاکستان کو نذر آتش کرتے ہیں اور چھاؤنیوں میں جاکر آگ لگاتے ہیں تو ایسی انتشاریوں کو ان کے سابقہ کردار کی بنیاد پر ہی اجازت دی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟