‏اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد 2 انتظامی جج تبدیل

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے 3 نئے ججوں کے تبادلے کے بعد انتظامی سطح پر اہم فیصلے کرتے ہوئے پرانے ججوں سے انتظامی ججوں کے عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی طور اہم تبدیلیوں میں جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ

اسی طرح جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ملک کی کسی دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی مبینہ خبروں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ ججوں نے اس ضمن میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، ججوں نے دیگر ہائیکورٹ سے جج لا کراسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر آصف زرداری نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججوں کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کردیا تھا، جس کا وزارت قانون وانصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کیخلاف احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی متاثر

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘