لاہور میں مرغا مرغی کی شادی، تیاری میں کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں آپ نے انسانوں کی مہنگی اور پُرتعیش شادیاں ہوتے دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے مرغا اور مرغی کی ایسی انوکھی شادی دیکھی ہے جس میں لاکھوں روپے خرچ کیے گئے ہوں۔ اور شادی کی تمام رسمیں بھی ادا کی گئی ہوں۔

لاہور میں شادی کی ایسی ہی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس پر تعیش شادی میں مرغا اور مرغی کو پارلر سے تیار کروا کے سجی سجائی گاڑی میں شادی ہال تک لایا گیا اورہال میں پہنچتے ہی باراتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا اور مرغی کا استقبال کیا۔

مرغا اور مرغی کی دودھ پلائی اور منہ دکھائی کی رسم بھی کی گئی جس پر مرغی کو سونے کی چین پہنائی گئی، جبکہ مرغی کو 10 تولہ سونا بھی ڈالا گیا، اس موقع پر مرغی کو لال رنگ کا دوپٹہ سر پر دیا گیا اور شادی کی رسمیں کرنے کے بعد انہیں سجائے ہوئے پنجرے میں چھوڑ دیا گیا۔

مرغی اور مرغا کے مالکان کا کہنا تھا کہ مرغا اور مرغی جرمن ہیں اوران کی محبت کی شادی ہے۔ مرغا اور مرغی کو تیار کرنے کے ایک لاکھ روپے لیے گئے ہیں، میزبان نے پوچھا کے مرغی کو تیار کرتے وقت سب سے مشکل کام کیا تھا تو میک اپ آرٹسٹ نے جواب دیا کہ اس کا ہیر اسٹائل بنانا سب سے مشکل کام تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘